سدھار میں پتنگ بازی عروج پر، حکومتی پابندی نظر انداز
گھروں کی چھتوں اور کھلی جگہوں پر نوجوان پتنگ بازی میں مصروف
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)سدھار اور گردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہریوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔مختلف محلوں، گھروں کی چھتوں اور کھلی جگہوں پر نوجوان کھلے عام پتنگ بازی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران خطرناک ڈور کے استعمال کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر عائد پابندی کے باوجود قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خطرناک سرگرمی کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔