چالان پر ٹریفک اہلکار پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج
بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر روکا گیا تو شہری مشتعل ہو گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ گلبرگ کے علاقے میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کیے جانے کے بعد ٹریفک اہلکار کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ٹریفک پولیس اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر روکا اور اس کا چالان کیا، جس پر شہری مشتعل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق شہری نے مبینہ طور پر ٹریفک اہلکار کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے محکمانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی، جبکہ اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔