امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہناہے کہ اس آبدوز کو امریکا کے انتہائی خفیہ فوجی اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے، امریکی بحریہ کے مطابق جبرالٹر پہنچنے والی آبدوز اوہائیو کلاس بیلسٹک میزائل آبدوز ہے جسے بومر بھی کہا جاتا ہے۔
محکمہ دفاع نے مزید بتایا کہ یہ سٹیلتھ پلیٹ فارم جوہری وارہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ اقدام نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مسلسل وابستگی کا مظاہرہ ہے۔