قاری امان اللہ جباری انتقال کر گئے

قاری امان اللہ جباری انتقال کر گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)تحریک تحفظ ختم نبوت کے امیر اور معروف روحانی پیشوا حافظ محمد سجاد مدنی کے سسر قاری امان اللہ جباری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں 233 گ ب کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔مرحوم کو علاقے میں ایک باوقار اور بااثر شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا، جو تمام مکاتبِ فکر میں یکساں احترام رکھتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں