گوجرہ:فنڈز کی عدم دستیابی، ترقیاتی کام سست روی کا شکار
گلیوں میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ،مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سست روی کا شکار ہو گئے ہیں۔مختلف محلوں میں سیوریج اور ٹف ٹائل کے ٹھیکہ جات جاری ہیں، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے پہلے سیوریج لائنیں بچھا دی گئی ہیں جبکہ ٹف ٹائل کا کام تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔ اس صورتحال کے باعث گلیوں میں بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بارش کے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اور شہریوں کا گھروں سے نکلنا اور پیدل چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق ٹھیکیدار فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر کام روک رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے مسرت جبیں سے مطالبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں کئی ماہ سے سیوریج کا کام مکمل ہو چکا ہے وہاں فوری طور پر ٹف ٹائل بھی لگائی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی آ سکے ۔