نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنالیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں رشید نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی گئی۔