جڑانوالہ: استحکام پاکستان سیمینار افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر کل جماعتی استحکام پاکستان سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں مختلف سیاسی، مذہبی، وکلاء، تاجر اور صحافی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ ابوبکر پٹوی سمیت متعدد شخصیات بھی موجود تھیں۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بڑا انعام ہے ۔ ان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی افواج کو مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے کر پاک فوج نے اپنی برتری ثابت کی۔