بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی مکان میں آگ

بجلی کے شارٹ سرکٹ کے  باعث رہائشی مکان میں آگ

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )گڑھ موڑ محلہ نوازش نگر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ایک رہائشی مکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند ہی منٹوں میں پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 آگ کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں