بلوچنی: نجی سکولوں کا سمر کیمپس کی اجازت دینے کا مطالبہ

بلوچنی: نجی سکولوں کا سمر کیمپس کی اجازت دینے کا مطالبہ

طویل چھٹیوں کے دوران بچے تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہو جاتے ہیں :رہنما

بلوچنی (نمائندہ دنیا) مریم نواز شریف کی جانب سے 22 مئی سے 23 اگست 2026 تک گرمیوں کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد فیصل آباد کے نجی تعلیمی اداروں نے سمر کیمپس کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن فاؤنڈرز کھرڑیانوالہ کے رہنماؤں حاجی محمد مدثر حمید فانی، محمد احمد طاہر فانی اور محمد اویس مدثر فانی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت صبح ساڑھے 6 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک صرف تین گھنٹے کے سمر کیمپس کی اجازت دے ۔ان کا کہنا ہے کہ طویل چھٹیوں کے دوران بچے تعلیمی سرگرمیوں سے دور ہو جاتے ہیں جس سے ان کے آوارہ گردی اور منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ، اس لیے انہیں تعلیمی ماحول سے جوڑے رکھنا ضروری ہے ۔تعلیمی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعلیم دوست وژن ہے اور ایس او پیز کے تحت سمر کیمپس کی اجازت دی جانی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔والدین نے بھی اس تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے اکثر گھروں میں موبائل اور ٹی وی پر وقت ضائع کرتے ہیں، جبکہ سمر کیمپس سے وہ پڑھائی، اخلاقی تربیت اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہ سکیں گے ۔تعلیمی حلقوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کے مطابق سمر کیمپس کی اجازت دے کر بچوں کے تعلیمی تسلسل اور بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں