چنیوٹ: اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری

چنیوٹ: اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری

صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم، نکاسی آب کی درخواستوں کا جائزہ لیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے فوری حل کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں عائشہ رضوان نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔کھلی کچہری کے دوران صفائی ستھرائی، تجاوزات، صحت، تعلیم، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی مسائل سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اور شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔عائشہ رضوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں اور افسروں کو فیلڈ میں متحرک رہنا ہوگا۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کا قابل عمل اور دیرپا حل یقینی بنائیں تاکہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں