جھنگ:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم، 2 افراد زخمی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سرگودھا روڈ پر منڈی شاہ جیونہ، ڈاکٹر عاصم کلینک کے قریب تیز رفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پاکستان کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعد ازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت 25 سالہ ربیع یونس ولد محمد یونس اور 27 سالہ اسامہ حق نواز ولد حق نواز کے نام سے ہوئی ہے ، جن کا تعلق مور منڈی جھنگ سے بتایا جاتا ہے ۔