سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا نظام آن لائن کر دیا گیا

 سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا نظام آن لائن کر دیا گیا

واسا پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نورالامین کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا نظام آن لائن کر دیا گیا ہے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے ۔اس سلسلے میں واسا پنجاب کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا، جس میں سیوریج اور ڈرینج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا ڈیٹا اور ریکارڈ مرتب کرنے سمیت مختلف امور پر تربیت دی گئی۔ ٹریننگ میں فیصل آباد کے آپریشنز اور ڈرینج ڈائریکٹوریٹس کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ٹریننگ سیشن میں بتایا گیا کہ ڈی سلٹنگ کے عمل کو جیو ٹیگنگ اور جی پی ایس سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے اور اس کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس ذمہ داری کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے سپرد کیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق آن لائن ڈی سلٹنگ کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے ہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے نام سے الگ ڈیش بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔جہاں متعلقہ سب ڈویژن میں ہونے والی ڈی سلٹنگ کی تفصیلات جیو ٹیگنگ اور جی پی ایس کے ساتھ اپ لوڈ کی جائیں گی، جس سے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں