دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری پر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے ۔