معرکہ حق کی سالگرہ پر ریلیاں، سیاسی جماعتوں کا اظہارِ یکجہتی

 معرکہ حق کی سالگرہ پر ریلیاں، سیاسی جماعتوں کا اظہارِ یکجہتی

کسی بھی ریلی میں اجتماعی طور پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد نہیں کی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر فیصل آباد میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور مختلف سرکاری اداروں سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔تاہم اس موقع پر کسی بھی ریلی میں اجتماعی طور پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد نہیں کی گئی، جبکہ واحد سیاسی جماعت عوامی جسٹس پارٹی نے گزشتہ روز ریلی کے بعد ضلع کونسل چوک میں 100 پونڈ وزنی کیک کاٹا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پی پی 112 سے امیدوار بیرسٹر عمر اسرار احمد منے خان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی بھی ضلع کونسل چوک پہنچی، جہاں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال نے عوامی جسٹس پارٹی کی ریلی میں شرکت کی اور پارٹی کے صدر مہر غلام مصطفیٰ منگن کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ریلی میں سیکرٹری جنرل چودھری ابرار احمد، مرکزی وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈووکیٹ، خواتین ونگ کی صدر پروین اختر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں