دم کے بہانے خاتون سے نازیبا حرکات، اعتراض پر جھگڑا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) دم کروانے کے بہانے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
آصف نے پولیس کو درخواست میں بتایا وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک شخص کے پاس دم کروانے گیا تھا۔مدعی کے مطابق اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کر دیں، جس پر اعتراض کرنے پر جھگڑا بھی شروع ہوگیا۔