گوجرہ: پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال، تحصیل آفس میں دھرنا
مختلف چکوک سے آنے والے زمینداروں کو گرمی میں بغیر کام واپس لوٹنا پڑا
گوجرہ (نمائندہ دنیا) پنجاب بھر کی طرح تحصیل گوجرہ میں بھی پٹواریوں نے اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کرتے ہوئے تحصیل آفس کے باہر دھرنا دے دیا۔مقبول احمد اور جنرل سیکرٹری خلیق الزمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ، ہڑتال جاری رہے گی۔تحصیل بھر کے پٹواریوں نے کام چھوڑ کر احتجاج میں شرکت کی جس کے باعث مختلف چکوک سے آنے والے زمینداروں کو شدید گرمی میں بغیر کام کروائے واپس لوٹنا پڑا۔