سندیلیانوالی:الائیڈ اسکول کے طلباء کی تقریری مقابلوں میں کامیابی

سندیلیانوالی:الائیڈ اسکول کے طلباء کی تقریری مقابلوں میں کامیابی

اریج فاطمہ نے انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن لی ، ایمان فاطمہ اوردو میں سر فہرست

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر)الائیڈ اسکول سندیلیانوالی کے طلباء نے انٹر اسکولز کلسٹر لیول مقابلہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کر دیا۔جھنگ ریجن میں منعقد ہونے والے تقریری مقابلوں میں طالبہ اریج فاطمہ نے انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایمان فاطمہ نے اردو تقریر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح ایمن زہرہ اور تحریم طارق نے کلامِ اقبال میں دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مروہ وقار نے انڈر 12 اردو تقریر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔مجموعی طور پر الائیڈ اسکولز سندیلیانوالی کیمپس نے چار نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔لیاقت علی کھرل نے اس کامیابی کو طلباء، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں