جڑانوالہ:لوکل گورنمنٹ افسروں کا دورہ، صفائی کا جائزہ

جڑانوالہ:لوکل گورنمنٹ افسروں کا دورہ، صفائی کا جائزہ

عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے :ذوالفقار علی کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ذوالفقار علی نے مہر عثمان ساجد سیال کے ہمراہ جڑانوالہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل نمبر 70 کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ذوالفقار علی نے متعلقہ یو سی عملے کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے ، شہری مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو مؤثر انداز میں چلایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں