جڑانوالہ:معرکۂ حق کی سالگرہ پر واک، فوج سے اظہارِ یکجہتی

جڑانوالہ:معرکۂ حق کی سالگرہ پر واک، فوج سے اظہارِ یکجہتی

اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے نعرے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) خدمت انسانی ہسپتال جڑانوالہ کے زیر اہتمام معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔واک کی قیادت پروفیسر خواجہ عبدالودود اور مرزا احمد نے کی۔ اس موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔واک کے شرکاء نے اپنے خطاب میں معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک کا دفاع روز بروز مزید مضبوط ہو رہا ہے ۔ شرکاء کے مطابق دشمن کی ہر سازش کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں