ایف ڈی اے میں معرکۂ حق فتح کی سالگرہ، کیک کاٹا گیا
افواجِ پاکستان کی بہترین جنگی حکمت عملی، بے مثال جرات کو خراج تحسین پیش
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار اور تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جشنِ فتح کی سالگرہ کے سلسلے میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران ‘‘معرکۂ حق’’ کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے اپنے دفتر میں افسران اور سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اور افواجِ پاکستان کی بہترین جنگی حکمت عملی، بے مثال جرات اور قربانیوں کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے ہر محاذ پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور دفاعِ پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی عظیم کامیابی قوم کے اتحاد، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے غیر متزلزل محبت کی روشن علامت ہے ۔