پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال پانچویں روز بھی جاری
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ میں پنجاب بھر کی طرح محکمہ ریونیو کے پٹواریوں کی اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال پانچویں روز بھی جاری رہی۔
پٹواریوں نے اعلان کیا کہ جب تک حکومت کی جانب سے منظور شدہ سمری پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جاتا، اس وقت تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔اس موقع پر قاسم علی ضیاء، صدام حسین وٹو، خالد مسعود، نصراللہ، جاوید لڑکا، رانا بہادر علی، شیر افضل بلوچ، اورنگزیب، سلمان شریف، اکمل حسن شاہ، گلفام شہزادہ، شہزاد بوٹا، رائے مظہر یٰسین، محمد علی عامر، شبیر حسین، جمیل زاہد، عدنان گجر، مزمل حسین، محمد وسیم، نجم الحسن، مبشر ایوب، عدنان سہیل، راحیل اشرف، حق نواز چیمہ اور غلام مرتضیٰ سمیت دیگر ملازمین بھی موجود تھے ۔