سندیلیانوالی میں چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا آغاز

سندیلیانوالی میں چیف منسٹر  سپیشل سکریننگ کیمپ کا آغاز

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی کے مریم نواز ہسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی وژن کے تحت صحتِ عامہ کی بہتری کیلئے چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

یہ خصوصی کیمپ 14، 15 اور 16 مئی تک جاری رہے گا، جہاں شہریوں کو مختلف بیماریوں کی مفت سکریننگ، طبی معائنہ اور ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔کیمپ کا افتتاح سابق ایم پی اے سید قطب علی شاہ کے نمائندہ خصوصی سید عون رضا نے کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں