ماں پر تشدد کرنیوالا بیٹا گرفتار
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)ماں پر ظلم کرنیوالا سنگدل بیٹا قانون کی گرفت میں آ گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216رب میں بدبخت بیٹے نے معمر والدہ کوگرم دودھ پھینک کر جھلسا دیاتھا۔ملزم زین والدہ سے زبردستی پیسے چھینتا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا اور قانونی کارروائی کا آغازکر دیا۔