پرنس رحیم آغا خان پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری نے پرتپاک استقبال کیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس رحیم آغا خان پاکستان پہنچ گئے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری  نے نور خان ایئر بیس پر معززمہمان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج کی جانب سے ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے جب کہ وہاں موجود ر ثقافتی لباس پہنے بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے۔

نور خان ایئر بیس سے پرنس رحیم آغا خان ایوان صدر پہنچے جہاں تینوں مسلح افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دوسری جانب ایوان صدر پہنچنے پر بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا جب کہ پرنس رحیم آغا خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الگ ملاقات بھی کی جس میں بلاول بھٹوزرداری اور خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں