ٹرک کو حادثہ ، چار افراد زخمی ہو گئے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شورکوٹ روڈ پر اڈا راسخ آباد میرک سیال کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹائر نکلنے سے ٹرک الٹ گیا جس سے چار افراد عمر،رحمان، سلیم اور نامعلوم شخص زخمی ہو گئے ۔
دو شدید زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔