کبڈی پلیئر کو قتل کی دھمکیاں ،مقدمہ
ڈجکوٹ( نمائندہ دنیا)انٹرنیشنل کبڈی پلیئر بلال اسلم گل کو قتل کی دھمکیاں دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج ۔
مخالف کبڈی کلب کے کوچ عباس بٹ نے بلال اسلم کومتین نامی کھلاڑی کے ذریعے قتل کرانے کی دھمکیاں دیں جسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ بلال اسلم کی درخواست پر تھانہ ڈجکوٹ میں متین اور عباس بٹ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔