نوسرباز زیورات، نقدی لے اڑے

نوسرباز زیورات، نقدی لے اڑے

سمندری(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی کی حدود میں دو خواتین اور موٹر سائیکل سوار نوسرباز گھر سے زیورات اور بنک سے رقم لے کر نکلنے والے سے ایک لاکھ اسی ہزار روپے ہتھیاکر فرار ہوگئے ۔

دو خواتین ہاؤسنگ کالونی نمبر2میں کواٹرز سول کورٹ لقمان جٹ کے گھرسے نوسربازی کے ذریعے چھ تولے زیورات لے اڑیں ۔دوسری واردات میں دفتر ڈی ایس پی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم بنک سے ایک لاکھ اسی ہزار نکلوا کر آنے والے بزرگ شخص مقصود کو چکمہ دے کر رقم چھین کر فرار ہوگیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں