ڈپٹی کمشنر ٹوبہ، اے سی کمالیہ کاترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کے ہمراہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ ایرینا، جناح پارک،تعمیر پیرا آفس ،ٹف ٹائلز منصوبہ، اقبال بازار کی اپ گریڈیشن اور قربانی کے جانوروں کیلئے قائم عارضی سیل پوائنٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں ،صفائی، نکاسی آب اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ارم شہزادی نے بتایا ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔