کانسٹیبل اسلم کی نماز جنازہ ادا،پولیس افسروں کی شرکت

 کانسٹیبل اسلم کی نماز جنازہ  ادا،پولیس افسروں کی شرکت

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کانسٹیبل اسلم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 198ڈھول والا میں ادا کر دی گئی ۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف،ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ عثمان ملک، پولیس افسرو و اہلکاروں اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کانسٹیبل کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ڈی پی او نے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں