اسسٹنٹ کمشنراو رنگزیب گورائیہ کامویشی منڈی ودیگرمقامات کادورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب گورائیہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر اور دیگر عملہ کے ہمراہ مویشی منڈی، گورنمنٹ ہائی سکول اور ڈسپوزل سنٹر کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے مویشی منڈی میں انتظامات، صفائی ، سکیورٹی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیوپاریوں اور شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔