ضلع جھنگ میں عیدپر جامع صفائی کیلئے ہدایات جاری

ضلع جھنگ میں عیدپر جامع  صفائی کیلئے ہدایات جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں صفائی ، آلائشوں کی بروقت تلفی اور سہولیات فراہمی کیلئے جامع انتظامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدگاہوں، مساجد اور اجتماعات کے مقامات پر صفائی کے مثالی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ قربانی جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں کو عید سے قبل خصوصی بیگز تقسیم کئے جائینگے آلائشیں اٹھانے اور صفائی آپریشن کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں