ڈی سی ، ڈی پی او کاقربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ کادورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ میں عیدپر قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کیلئے سیل پوائنٹس قائم ، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے جھنگ روڈ سیل پوائنٹ اور کیمپس کا دورہ کیا اور سکیورٹی ودیگر انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبیں ودیگرافسر و دیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ میں 3 سیل پوائنٹ تحصیل لالیاں، چنیوٹ اور بھوانہ میں قائم کیے گئے ہیں ،بیوپاریوں اور خریداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی رہی ہیں۔