بجلی چوری کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں فیسکو نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران شہری کو میٹر ٹیمپر کرکے اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان کا شکار بنا رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔