سابقہ رنجش ،شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسحاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اس کے بیٹے کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔