خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور معاون آلات تقسیم
اب تک 311 خصوصی افراد میں مختلف معاون آلات تقسیم کیے جا چکے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایات پر سیکرٹری سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سائرہ عمر اور ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود و بیت المال آمنہ عالم کے زیر اہتمام خصوصی افراد کیلئے معاون آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب چلڈرن ہوم ہال سماجی بہبود کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جہاں خصوصی افراد میں مختلف معاون آلات تقسیم کیے گئے ۔حکام کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اب تک 311 خصوصی افراد میں مختلف معاون آلات تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
تقریب میں 15 خصوصی افراد کو برقی وہیل چیئرز، سماعت میں مدد دینے والے آلات، بیساکھیاں اور چھڑیاں فراہم کی گئیں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حاجی اکرم انصاری، ڈویژنل رابطہ کار رانا وارث حسین، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی افتخار احمد انصاری اور ڈویژنل ڈائریکٹر سماجی بہبود و بیت المال خالدہ رفیق بھی موجود تھیں۔تقریب میں ایک برقی وہیل چیئر، 9 سماعتی آلات، ایک بیساکھی اور 4 چھڑیاں تقسیم کی گئیں جبکہ شرکاء نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔