مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے مظاہرہ
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر پاکستان لیبر قومی موومنٹ، حقوقِ خلق پارٹی اور دیگر ترقی پسند تنظیموں کے زیر اہتمام مہنگائی، بے روزگاری۔۔۔
، آئی ایم ایف کی پالیسیوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں محنت کشوں، نوجوانوں، طلبہ اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔