مزدوروں کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائیگی :مشتاق احمد سلطان
لاہور( سٹاف رپورٹر ) پاکستان انقلابی پارٹی کے عہدیداران نے کھڑیانوالہ میں بھٹہ مزدوروں پر ہونے والے تشدد اور انقلابی پارٹی کے رہنماؤں پر ہونے والی مبینہ جھوٹی ایف آئی آرز کے اندارج پر مذمتی پریس کانفرنس کی۔
پاکستان انقلابی پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نے پریس کانفرنس میں بھٹہ مزدور کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور پارٹی رہنماوں پر مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں کے کہا مزدوروں کی آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی اور بھٹہ مالکان کی جاگیردارانہ ذہنیت کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔