پی اے ایف بیس رفیقی میں برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا )پی اے ایف بیس رفیقی شورکوٹ میں برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت بیس کمانڈر رفیقی ائیر کموڈورعدیل شہاب قریشی نے کی۔
اجلاس میں ضلع جھنگ اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ شرکا میں ڈی سی ٹوبہ عمر عباس میلہ، اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل زاہد اقبال، ڈی ایس پی شورکوٹ، ڈی ایس پی ٹوبہ، پاک فضائیہ کے اعلیٰ افسر، وائلڈ لائف اور انوائرمنٹ افسران سمیت مقامی صحافی بھی شامل تھے ۔اجلاس کے دوران فلائٹ سیفٹی آفیسر نے شرکا کو بریفنگ دی۔