کنڈونیشن فیس کیسز سے متعلق اجلاس، 27کیسز منظور

کنڈونیشن فیس کیسز سے متعلق اجلاس، 27کیسز منظور

کیسز کو میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے :ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت کنڈونیشن فیس کیسز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیرینہ جونیجو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر، صدر ڈاکٹر ذوالقرنین اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سمندری، تاندلیانوالہ، چک جھمرہ اور جڑانوالہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔اجلاس میں پٹرول پمپس، رہائشی سکیموں، کاروباری مراکز، زرعی اراضی، شادی ہالز اور طبی مراکز سمیت مختلف نوعیت کے کنڈونیشن فیس کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مجموعی طور پر 32کیسز پیش کیے گئے جن میں سے 27منظور، 4 مؤخر جبکہ ایک کیس خارج کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کو میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کے مطابق نمٹایا جائے ۔ انہوں نے ضلع کونسل، کاروباری سہولت مرکز، میونسپل کارپوریشن اور دیگر اداروں سے متعلق کیسز کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق بروقت فیصلوں سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی سہولیات میں بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں