زائد کرائے وصول ، اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ
نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین کی جانب سے عیدی کے نام پر پیسے لئے جا رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے اور سرکاری اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے لاری اڈے کے قریب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر مسافروں سے عیدی کے نام پر زائد کرائے وصول کئے جا رہے تھے ۔ جن کے خلاف متعلقہ ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی تو ملز موں نے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور سنگین دھمکیاں دیں اور اس دوران اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔