کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا  تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ

فیصل آباد اٹھارہ ہزاری (خصوصی رپورٹر، نمائندہ دنیا)وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پرفیصل آباد ڈویژن میں عید صفائی اپریشن پر کامیابی سے عملدرآمد کرایا گیا۔

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے عید کے دوسرے روز صفائی پلان پر عملدرآمد کی چیکنگ کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر ثناء اللہ ہنجرا ودیگر افسر موجود تھے ۔کمشنر نے ستھرا کیمپ پر ویسٹ ورکرز میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا اورتحصیل بھر میں صفائی اور الائشیں اٹھانے کے عمل کی نگرانی اورواشنگ آپریشن کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں