ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا عید پر سکیورٹی اقدامات کا جائزہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڈ نے کہا ہے کہ عید قربان کا فلسفہ اللہ کی راہ میں قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے شہریوں کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ۔ پولیس اہلکاروں نے عید کے دوران اپنی فیملیز سے دور رہ کر ڈیوٹی سرانجام دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس افسروں نے شہدا پولیس کے گھروں کا دورہ کیا، ان کی فیملیز سے ملاقات کی اور تحائف پیش کیے ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔