یومِ تکبیر پر دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے پر نواز شریف اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
بلوچنی (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے پی پی 99 رانا شعیب ادریس خاں، نیو پنجاب میڈیا گروپ کھرڑیانوالہ کے سرپرست اعلیٰ محمد طاہر حمید فانی، مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل جڑانوالہ کے صدر رانا ابوبکر خاں اور پی پی 99 کے رہنما رانا مزمل شہزاد نے یومِ تکبیر کے موقع پر کہا ہے کہ۔۔۔
28 مئی 1998 کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی جوہری تجربات کے جواب میں بیرونی دباؤ اور اربوں روپے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے دشمن بھارت کا غرور خاک میں مل گیا اور پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا جبکہ دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت والا ملک بنا۔ مقررین نے اس موقع پر اس وقت کی عسکری قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ایٹمی دھماکوں کے فیصلے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔