انجمن تاجران جھنگ کے زیر اہتمام یومِ تکبیر کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

انجمن تاجران جھنگ کے زیر اہتمام  یومِ تکبیر کی پروقار تقریب، کیک کاٹا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن تاجران ضلع جھنگ کی مرکزی قیادت نے یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

 ضلعی دفتر انجمن تاجران میں منعقدہ تقریب کی قیادت صدر انجمن تاجران نے کی، جہاں پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے تاریخی دن 28 مئی کی یاد میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب میں انجمن تاجران کے مرکزی و ضلعی عہدیداران اور مختلف بازاروں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد ہاشم سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں