سمندری: صفائی آپریشن، ستھرا پنجاب کی کارکردگی قابلِ ستائش

سمندری: صفائی آپریشن، ستھرا پنجاب کی کارکردگی قابلِ ستائش

تمام ورکرز اور افسران نے اپنی ڈیوٹیاں احسن انداز میں سرانجام دیں:قمر محمود

سمندری(نمائندہ دنیا)سمندری میں عیدالاضحیٰ کے تینوں روز صفائی آپریشن کے حوالے سے ستھرا پنجاب سمندری کی کارکردگی قابلِ ستائش رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی قیادت میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ستھرا پنجاب کی ٹیمیں پوری طرح متحرک رہیں جبکہ تمام ورکرز اور افسران نے اپنی ڈیوٹیاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔عید کے تیسرے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہا کہ تحصیل سمندری میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کے ساڑھے سات سو سے زائد ورکرز نے اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور تمام ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران علاقہ بھر سے تقریباً دو ہزار ٹن آلائشیں ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچا کر تلف کی گئیں۔ ورکرز کی انتھک محنت کے باعث شہر بھر کے چوکوں اور شاہراہوں پر کہیں بھی آلائشیں نظر نہیں آئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس کامیاب صفائی آپریشن میں شہریوں کے تعاون کو بھی سراہا جانا چاہیے ، جنہوں نے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں