چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار سے مزاحمت، فون توڑ دیا
ملزم نے آ نڈیوٹی پو لیس اہلکار کو دھمکیاں دیں ، مقدمہ درج کر لیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چالان کرنے پر ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ طور پر اس کا موبائل فون توڑ دیا گیا۔تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ایک ٹریفک اہلکار نے پولیس کو بتایا کہ دورانِ ڈیوٹی ملزم نے چالان کرنے پر اسے قابو کر لیا اور مزاحمت کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے اس کا موبائل فون زمین پر پھینک کر توڑ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔