ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیر صدارت ریونیو اہداف کا جائزہ اجلاس

 ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کی زیر صدارت ریونیو اہداف کا جائزہ اجلاس

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

جس میں ضلع بھر میں ریونیو وصولیوں، سرکاری اہداف کے حصول اور مختلف ریونیو شعبہ جات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد احمر علی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ریونیو وصولیوں کے عمل کو مزید مؤثر بنانے ، مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے اور زیر التواء معاملات کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور ریونیو امور میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں