جنگ بندی دعووں تک محدود، اسرائیل کے لبنانی پر حملے، دو بچوں سمیت مزید 8 شہید
بیروت: (دنیا نیوز) جنگ بندی دعوؤں تک محدود ہوگئی، لبنان کے شہر مروانیہ پر اسرائیلی حملے میں خاتون اور دو بچوں سمیت مزید 8 افراد شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔
صیہونی فورسز نے طائر کے ہسپتال پر بھی حملے کئے جس میں ایک سو ستائیس افراد زخمی ہوگئے، مارچ سے ابتک شہدا کی تعداد تین ہزار ایک سو ہوگئی۔
حزب اللہ کے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔