کراچی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ کشمیر کالونی نالے والے روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں