امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت میں مئی کے دوران 42.2 فیصد اضافہ

واشنٹگن: (دنیا نیوز) امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت میں مئی کے دوران 42.2 فیصد اضافہ ہوگیا۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں امریکا میں پٹرول کی اوسط قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 42.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد مزید اضافہ ہوا اور قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مارکیٹ میں اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق کسی پیش رفت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال تیل کی قیمتوں پر گہرا اثر ڈال رہی ہے، اس آبی گزرگاہ میں جزوی طور پر ناکہ بندی کے باعث عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا پانچواں حصہ متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں